عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر اضافی فنانسنگ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کےلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ،عالمی بینک نے منظوری دےدی۔

اعلامیے کے مطابق منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا،خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کےلئے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ، منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کےلئے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے تحت قرض کی اگلی قسط مئی کے پہلے عشرے میں منظور ہونے کا امکان ہے،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،آئی ایم ایف بورڈ کااجلاس 9 مئی کو ہوگا۔