مودی عالمی دہشتگرد، پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرے گا:رانا تنویر


مریدکے:( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر نے کہا ہے بھارت پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرے گا اگر حملہ کیا تو آخری انڈین تک نہیں بچے گا، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین اور پروفیشنل افواج ہیں ناقابل تسخیر ایٹمی قوت ہیں۔

رانا تنویر نے کہاافواج پاکستان کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ،ارض وطن کے چپہ چپہ کی حفاظت کرنا جانتی ہے ،مودی کو جب بھی سیاسی دبا آتا ہے تو اس قسم کا ڈرامہ کرتا ہے،بھارت گیدڑ بھبکیوں کی بجائے اپنی بھوک افلاس سے بلکتی عوام پر رحم کرے اور جنگ جنگ کھیلنے کی باتیں بند کرے ،پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اس کی دانش مندی حکمت عملی اور صبر کی وجہ سے خطہ میں امن ہے جسے ہرگز بزدلی نہ سمجھا جائے وگرنہ دشمن پچھتائے گا ،رانا تنویر حسین نے کہا مودی عالمی دہشت گرد ، چہرہ امریکہ کینڈا سمیت کئی ممالک میں بے نقاب ہوچکا ہے۔