ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کر دیا، امداد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں استعمال کی جائےگی۔

بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امدادی رقم سے 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا، خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کےلئے مشروط نقد رقوم فراہم کی جائیں گی، امداد کا مقصد بہتر غذائیت تک رسائی کو یقینی بنانا ہے، اقدام سے خاص طور پر آفت زدہ علاقوں میں رہنے والی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کو فائدہ پہنچے گا،علاوہ ازیں صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی امدادی پروگرام کا حصہ ہو گی، سہولیات ان طبقات کےلئے ہوں گی جنہیں عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے، وسطی اور مغربی ایشیا کے ممالک کو ترقیاتی تفریق اور سماجی بہبود کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے

رپورٹ میں کہا گیاافغانستان، کرغزستان اور پاکستان جیسے ممالک میں غربت کی شرح اب بھی بلند ہے، اے ڈی بی نے کہا ان ممالک کے عوام کو ضروری سہولیات تک رسائی محدود ہے، یہی وجہ ہے بینک ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح کو فروغ دیں۔