وفاقی حکومت کارواں سال گندم نہ خریدنے کااعلان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث وفاقی حکومت نے رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے تحریری رپورٹ قومی اسمبلی میں جمع کراتے ہوئے کہاآئی ایم ایف معاہدے پر عملداری کے باعث وفاقی حکومت گندم نہیں خریدے گی،2025 میں ہونےوالی پیداوارگندم کی ملکی ضروریات پورا کرنے کےلئے کافی ہے۔

رانا تنویر نے کہامارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر گندم درآمد یا برآمد کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا، وزیراعظم نے گندم پالیسی کی تشکیل کےلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دےدی،وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے ضروری اجناس بھی قائم کی گئی۔