لاہور: (اپنے رپورٹر سے )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات قلت کے ذمہ دار ایم ایس ہوں گے،صحت و تعلیم کے شعبے مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ،سروسز ہسپتال میںلوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا،کسی ایک مریض یا لواحقین کی جانب سے شکایت نہیں کی گئی،سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم اورتمام ٹیسٹ ہورہے ہیں،ادویات موجود نہ ہوئیں تو ذمہ دار ایم ایس ہوں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہامریضوں ،لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈاکٹروں کا پیشہ بہت ذمہ دارانہ ہے ،کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے،مریم نواز صوبے کے وسائل سے نئے ہسپتال بنانے کےساتھ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کررہی ہیں، مخالفین صحت اور تعلیم کے بجٹ سوشل میڈیا پروپیگنڈے ،اداروں کےخلاف مہم جوئی کےلئے استعمال کررہے ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں میں ادویات قلت کے ذمہ دار ایم ایس ہوں گے،عظمیٰ بخاری



















