غزہ میں قیامت برپا،تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا:قومی فلسطین کانفرنس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) امیر جے یوآئی فضل الرحمن ،مفتی تقی عثمانی ودیگر نے فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ میں قیامت برپا،سرائیل اور حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے،پاکستان نے مسلمانوں کی جنگ نہ لڑی تو قیام پاکستان کی نفی ہے،تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا۔

فضل الرحمن نے کہا صہیونی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پرفرض ہے، فلسطین معاملے پر حکومت واضح موقف اپنائے، ڈرنا کیسا،غلامی پر سرجھکانے والا اور غلامی پر ڈٹ جانے والے میں فرق ہے، اللہ کا حکم مانتے ہوئے خطے میں غیر مسلموں کا داخلہ بند کردو، پاکستان کو پاکستان خود بنانا ہوگا،کانفرنس کا اعلامیہ پوری امت مسلمہ کےلئے، اسرائیل ریاستی دہشتگرد ،تاریخ قتل و غارت سے بھری پڑی ہے،نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، فلاسفر کہتے ہیں اسرائیل کےساتھ تعلقات بہتر نہ کیے تو معیشت کیسے چلے گی، ڈرنا کیا ہے؟ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق موقف واضح ہونا چاہیے ،سربراہ جے یو آئی نے 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد کے نام سے ملین مارچ کا اعلان کر دیا۔

صدر وفاق المدارس العربیہ نے کہا امت مسلمہ قبلہ اول کی حفاظت کےلئے لڑنے والے مجاہدین کی کوئی مدد نہیں کرسکی، ہونا تو یہ چاہیے امت مسلمہ جہاد کا اعلان کرتی، ہماری حکومت سمیت تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد اب فرض ہوچکا ، غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا، معاہدے کے باوجود بمباری جاری، اسرائیل نے امریکہ کے اسلحہ اور حمایت سے مسلمان ملکوں کو مرعوب کیا ہوا ہے،مفتی تقی عثمانی نے کہا امت مسلمہ قراردادوں اورکانفرنسوں پر لگی ہوئی ہے، اب صرف زبانی جمع خرچ سے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ نہیں ہوسکتے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا اہلیان غزہ اور حماس کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیںجو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، یاد رکھیں فتح اور جیت غزہ اور حماس کی ہو گی،57 اسلامی ممالک کہاں ہیں ؟ ،اب مذمت سے کام نکل گیا،سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا عزہ کے ظلم کےخلاف تمام سیاسی اور مذہبی قیادت خاموش ہے، نوجوان علما مساجد میں اسرائیل کے ظلم پر بات کریں، فلسطین کے مسلمانوں نے خون سے تاریخ لکھ دی۔

مولانا قاری حنیف جالندھری نے کہا 60 ہزار سے زائد لوگوں کو اب تک غزہ میں شہید کیا جاچکا ، انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کے حقوق کے علمبردار آج انسانیت کے قاتل بن چکے مگر پوری دنیا تماشائی بنی ہے،دکھ کی بات ہے او آئی سی اور مسلم ممالک خاموش نظر آرہے ہیں،حماس رہنما ڈاکٹر زہیر ناجی نے کہا فلسطین دراصل سرزمین بیت المقدس ہے، مظلوم غزہ کے عوام حکومت پاکستان، علما پاکستان اور عوام پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں،امریکی وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل چاہے جتنے مسلمانوں کو قتل کردے، ساتھ نہیں چھوڑیں گے، اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھ کھلونا بن چکی ہے۔