اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ن لیگ ،پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟ پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔
ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہرصحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ضمانت منظور کرنے پر عدالت کا شکر گزار ہوں،دیگر شہروں میں بھی کیسز کی سماعت ہے، میرے پاس اڑن طشتری بھی ہو تو بیک وقت3 شہروں میں نہیں پہنچ سکتا، جوڈیشل ،پولیس سسٹم میں ریفارمز کی ضرورت ہے۔
عمر ایوب نے کہا اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو ملنے نہیں دیا گیا لوگوں کو گرفتار کیا گیا، پاکستان کو ضرور ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہیے مگر بنیاد آئین اور قانون ہونی چاہیے، تشدد و جبر سے کھوکھلی سٹیٹ بنتی ہے، پی ٹی آئی میں گروپنگ کی بات ہوتی ہے، ن لیگ اور پی پی کا پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟ پی ٹی آئی چودھراہٹ والی پارٹی نہیں، سب برابر ہیں، بانی پی ٹی آئی سب کی سنتے ہیں۔
پارٹی متحد، تشدد و جبر سے کھوکھلی سٹیٹ بنتی ہے: عمرایوب



















