پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کےلئے تیار ہے:نوازشریف


لاہور: (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاﺅ نے ملاقات کی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال کرنے کےساتھ اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کا ویژن اپنانے پر اتفاق کیا گیا، ڈیننس کے بانی نے پاکستان میں 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نوازشریف کے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے فروغ کے ویژن کو خراج تحسین پیش کیا ۔

نواز شریف نے کہا مسٹر ژاﺅ جیسی قابل قدر شخصیات سے ملاقات میں ترقی ،مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں، پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کےلئے تیار ہے،پاکستان کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کےلئے تیار کررہے ہیں ،پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کےلئے بالکل تیار ہے،پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی و ڈیجیٹل انٹر پرائز کی راہ گامزن کرے گی، چانگ پنگ ژاﺅ نے ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتیوں کو سراہا۔