پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ،عمران خان اکیلے رہ گئے:فیصل واوڈا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے ،عمران اکیلے رہ گئے۔

اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا نے کہا پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے مال بھی آزادی بھی اور سیاست بھی، نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا بانی اب اکیلے رہ گئے سارے کارڈ الٹے کھیل کر مزید مشکلات میں ہیں،میں بیرون ملک موجود ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رک گئی کیونکہ سپورٹروں کو معلوم ہوگیا سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں، میں نے پہلے بھی کہا تھا پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے۔

سینیٹر نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کےخلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے آگئے ہیں، پہلے بھی بتایا تھا حماد اظہر نے سمجھوتے کے تحت استعفیٰ دےدیا اور اب جلد منظر عام پر واپسی ہوگی۔