پشاور (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی نے کہا ہے زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، عوامی احتجاج کے بعد فیصلے سے مکر گئے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سے روکا جا رہا ہے، ہم نے ہمیشہ کہا قیدی کو بنیادی حقوق دئیے جائیں، فیملی اور رفقا سے ملاقات نہ کرانا ظلم ہے، وکلا کی ٹیم کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا، عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، عدالتوں کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانا ہوگا، اگر عدالتیں 17 گریڈ آفیسر سے اپنا فیصلہ نہیں منوا سکتیں تو اور فیصلوں پر کیسے عمل درآمد کرائیں گی؟،سلمان اکرم راجہ جو کہ کوآرڈی نیٹر ہیں،ا نہیں بھی نہیں ملنے دیا جا رہا، یہ عدالتی فیصلوں کا مذاق ہے، کسانوں کےساتھ وفاقی حکومت کا رویہ دشمنی کے مترادف ، اب کسانوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، کسان اپنے حق کےلئے نکلنے کو تیار ہیں،وقاص اکرم شیخ نے کہا سندھ میں پانی کی کمی کی رپورٹس سب کے سامنے ہیں،پی ٹی آئی ایسا نہیں ہونے دے گی، سندھ میں احتجاج کرنےوالوں کے ساتھ ہیں،بانی چیئرمین کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، ملک کے بچوں کےلئے ڈٹے ہوئے ہیں، فضل الرحمن کے تحفظات مل بیٹھ کر حل کریں گے، چیف منسٹر کو بھی کوئی اعتراض نہیں ۔
زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، عوامی احتجاج کے بعد مکر گئے: پی ٹی آئی



















