سانحہ 9 مئی ،ملزموں کے ضمانتیں منسوخی مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزموں کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی،سپریم کورٹ عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو کرے گی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد بنچ کا حصہ ہوں گے۔