IMFسے ریلیف ناممکن تھا، وزیراعظم نے ہمت نہ ہاری، خواجہ آصف

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے الیکشن کے بعد پاکستان کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا، ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف ، اتحادیوں کی کوشش کا محور عوامی مشکلات کا حل رہا، آئی ایم ایف سے ریلیف نا ممکن تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمت نہ ہاری۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا نوازشریف کی رہنمائی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دوست ممالک کی بھرپورمدد شامل حال رہی،پی ٹی آئی سیاست کا محور عوام نہیں بلکہ اقتدارہے۔