عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،نوازشریف

لاہور:(خبر نگار)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے وزیراعظم کو بجلی نرخوں میں ریکارڈ کمی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاملک درست سمت گامزن ہو چکا ، بجلی سستی کرنے سے عوام کو ریلیف ،برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

نوازشریف نے وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہتے ہوئے کہامہنگائی میں مسلسل کمی ن لیگ کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،عوام کو ریلیف ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔