آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس وصولی ہدف میں 64 ارب کمی کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف نے پاکستان کے سالانہ ٹیکس وصولی ہدف میں 64 ارب کمی کر دی۔

ذرائع کے مطابق سالانہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1297 ارب سے کم کرکے 1233 ارب کر دیا گیا،ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے ٹیکس وصولیاں 1233 ارب کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے، ٹیکس وصولی میں کمی آئی ایم ایف سے معاہدے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں ٹیکس وصولی 107 ارب کم ہوئی، ہدف 1220 ارب تھا تاہم ایف بی آر 1113 ارب ٹیکس جمع کرسکا،رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر ٹیکس وصولی کا مجموعی خسارہ 708 ارب روپے ہو گیا ۔