مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ،چاند نظر آنے کاقوی امکان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں صوبائی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے، حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، انسانی آنکھ سے چاند کا نظارہ کیا جا سکے گا۔