کوئٹہ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قلات،اسلام آباد میں ٹریفک حادثات،10افراد جاں بحق،20سے زائد زخمی ہوگئے۔
قلات کے علاقے ریج میں 2بسوں کے تصادم نے6افراد کی جان لے لی،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،20سے زائد زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹنے سے 4افراد جاں بحق ،3زخمی ہوگئے،خوفناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا،مرنے والوں میں3 مرد اور 15 سالہ لڑکی شامل ہیں، حادثہ ڈمپر کے ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، ریت سے بھرا ڈمپر کنٹرول سے باہر ہونے پر رکشے کے اوپر گرا۔
قلات،اسلام آباد میں ٹریفک حادثات،10افرادجاں بحق



















