راولپنڈی :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دےدیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا عدالتی احکامات کے باجود عمران خان سے ملاقات نہ کرناججز اور عدلیہ کی بے عزتی ہے، عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو بچانا ججز کا کام ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، عدالتی حکم نامہ کے پیرا 7میں لکھا ہے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے عدالت کو ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی، 4 گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا،شرم نہیں آتی مجھ پر بسکٹ چوری کا مقدمہ درج ہے،قاتل سے ملنے جیل آنے والوں کو وزٹر سینٹر میں بٹھایا جاتا ہے
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا لارجر بنچ کے3 ججز کو مبارکباد پیش کرنی ہے جس طرح جیل انتظامیہ نے عزت افزائی کی معاملے کو ایسے نہیں جانے دیں گے۔
ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز نیازی نے جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصلہ عدلیہ کےلئے بہت بڑا سوال ہے، جیل انتظامیہ کا عدالتی فیصلہ کا نہ ماننا اب عدلیہ کی ساکھ کا سوال ہے، ملاقات نہ کرائے جانے کےخلاف توہین عدالت کی پٹیشن فائنل کریں گے، بانی کا وجود ملک اور ریاست کےلئے لازم و ملزوم ہے۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرانا ججز ،عدلیہ کی بے عزتی ہے:پی ٹی آئی



















