عمران،بشریٰ کی سزا معطلی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ کی 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آبا د ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوئی،درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفرازڈوگر اور جسٹس آصف نے سماعت کی،2رکنی بنچ نے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔