ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی: مریم اورنگزیب

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحولیاتی ویژن کے تحت صوبے بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں،محکمہ ماحولیات (ای پی اے) نے غیر قانونی بھٹوں، پلاسٹک بیگز اور آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بھرپور کریک ڈان کا آغاز کر دیا ،ای پی اے کی کارروائیوں میں پنجاب کے مختلف شہروں میں 24 غیر قانونی نان زگ زیگ بھٹے گرائے جا چکے ہیں، جن میں بھکر اور راولپنڈی میں 2، سرگودھا میں 3، بہاولپور میں 4 اور لودھراں میں 13 بھٹے شامل ہیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ صنعتی آلودگی، غیرقانونی بھٹوں اور پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے سخت ایکشن جاری رہیگا، جبکہ حکومت ماحولیاتی بہتری کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ''درخت لگائیں، ماحول بچائیں'' کے پیغام کے ساتھ عوام کو بھی شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ماحولیاتی بہتری میں ہر فرد اپنا کردار ادا کر سکے۔