اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے فتنہ پھیلانے والے لوگ عمران خان کےساتھ ملاقات میںرکاوٹ ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاجب بانی پی ٹی آئی بلائیں گے تب ملاقات کیلئے جاوں گا،عمران خان 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں؟ 26 نومبر کو ہماری گاڑیاں بھی چھینی گئیں اور مقدمات بھی ہم پر بنائے گئے، تحریک انصاف کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ، کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے تو کسی دن دوسرا عدالت پیش ہوتا ہے، کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔
فتنہ پھیلانے والے لوگ عمران کےساتھ ملاقات میں رکاوٹ ہیں:شیر افضل مروت



















