بچے اغوا کیس:ملک میں قوانین موجود ہیں ،عملدرآمد نہیں ہوتا: سپریم کورٹ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جسٹس جمال خان مندوخیل نے بچوں کے اغوا کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہا ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر عملدرآمد نہیں ہوتا

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے ملک بھر میں بچوں کے اغواءکےخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا عدالت نے حکم دیا تھا اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں، آئی جیز کےساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی۔

،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے کہا آئی جیز کےساتھ اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی تھی، وکیل نے کہا بچوں کے تحفظ کیلئے ادارے تو قائم ہیں لیکن کام نہیں ہو رہا،جسٹس امین الدین خان نے کہا جس کا کام ہے اسی نے کرنا ہے، ہر کام خود نہیں کر سکتے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے کہا بچوں کے تحفظ کیلئے قوانین موجود ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے قوانین تو موجود ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا،بعدازاں عدالت نے قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے متعلقہ نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔