عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ٹرائل کی استدعا مسترد

اسلام آباد ،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ٹرائل کی استدعا مسترد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے، دوران سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی۔

علاوہ ازیں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملے کے کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا، اسی طرح میٹرو بس سٹیشن مری روڈ نذر آتش اور صدر میں حساس ادارہ کی بلڈنگ جلانے کے علاوہ آرمی میوزیم حملہ کیس کا چالان بھی پیش کیا گیا۔

مزید برآں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلئے مقرر کرلی گئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بنچ 21 مارچ کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں جنید اکبر و دیگر کی بانی سے ملاقات کی درخواست مسترد ہو گئی،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔