ڈی جیISPR کی پریس کانفرنس بہت اچھی،فورسز نے بڑا سانحہ بچالیا:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بہت اچھی،جعفر ایکسپریس حملے کے دوران کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہت اچھی پریس کانفرنس کی ، سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا رول پلے کیا اور ملک کو بہت بڑے سانحہ سے بچایا ، آرمی سکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاسپیکرایا ز صادق کو معلوم ہے مذاکرات کاموقع حکومت نے ضائع کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بانی پی ٹی آئی سے 6مہینے سے کسی ایک شخص کو بھی نہیں ملوایا گیا ، عمران خان کی بچوں سے بھی ریگولر بات نہیں ہوتی ، عدالتی احکامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے،پی ٹی آئی لوگوں پر قدغنیں لگانے والی جماعت نہیں۔