اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججوں کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے آئینی درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ،موقف اختیار کیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے پہلے سے موجود ججز کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے مداخلت کیخلاف آواز اٹھائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے میرے خلاف مقدمات میرٹ پر نمٹائے تھے،درخواست میں کہا گیا بغیر حلف اٹھائے ایک جج کو لا کر قائم قام چیف جسٹس بنایا گیا، سارے طریقے عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کیلئے آزمائے جا رہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی 3ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الجہاد ٹرسٹ کیس کے تناظر میں شفافیت یقینی بنانے کا حکم دے، عدالت قرار دے آرٹیکل 200 کا استعمال مفصل مشاورت سے ہی ممکن ہے۔
عمران خان نے 3 ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا



















