ایوانوں سے اعتماد ختم کرنا منصوبے کا حصہ ہے:جے یوآئی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے ایوانوں سے اعتماد ختم کرنا منصوبے کا حصہ ہے ۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا شکر کرتے ہیں عون عباس بپی پر جوتے چوری کا مقدمہ نہیں بنا دیا، عون عباس پر کسی عورت کے چھیڑنے کا مقدمہ نہیں بنایا، چیئرمین سینٹ صاحب پاکستان میں آپکے پروٹوکول کا تیسرا نمبر ہے، چیئرمین سینٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کیا معاملہ استحقاق کی کمیٹی کو بھجوانا چاہیے؟ اگر چیئرمین کو گرفتار کر لیا جائے تو پروڈکشن آرڈرز کون جاری کرے گا، اپنے مسئلے حل نہیں کرسکتے عوام کے کیسے کریں گے، آپ سوچیںعوام کا پارلیمان سے اعتماد اٹھ رہا ہے، شاید ڈیزائن کا حصہ ہے ایوانوں پر سے اعتماد ختم کردیا جائے۔