دوبارہ12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو 2 سال میں بحران سے چھٹکارا پالیں گے،رانا ثنا

فیصل آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا،پوری دنیا معترف،مہنگائی کو مزید نیچے لائیں گے۔

مینارٹی کارڈز کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہامارچ ،اپریل 2022میں ملک ڈیفالٹ کرنے کے قریب تھا، جائیں جاکر دیکھیں شام،لیبیا اور سری لنکا کے لوگ کس حال میں جی رہے ہیں،ملک کو مشکل میں کندھا دیا اگر عدم اعتماد نہ ہوتا تو پاکستان اگلے 3سے4ماہ میں ڈیفالٹ کرنے جارہا تھا، پنجاب وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت دیگر صوبوں سے آگے بڑھ رہا ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکے پی میں مسلح افواج نہ ہوں تو علی امین گنڈاپور اپنا بوریا بستر لپیٹ کر دوپہر کو ہی دوڑ جائیں ، عوام کو مسلح افواج اورسکیورٹی اداروں کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے،مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں رکھتی ہے،مینارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، موجودہ مہنگائی میں رقم سے سہارا ملے گا،دوبارہ12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو 2 سال میں معاشی بحران سے چھٹکارا پالیں گے۔