سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل دےدی ۔

نئی پالیسی کے مطابق ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری مقدمات ،تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا، مقدمات کی منتقلی ،کمپرومائز اور فیملی مقدمات بھی جلد سماعت کیلئے مقرر ہوں گے،جلد سماعت کیلئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

درخواست وکیل کی جانب سے تیار اور اے او آر دائر کرے گا تاہم جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا، درخواست کے ہمراہ مقدمے میں ہنگامیت کا ثبوت لف کرنا لازم ہوگا،نئی پالیسی میں واضح کیا گیاجلد سماعت کی درخواست مسترد ہونے پر صرف نئی وجہ کی بنیاد پر ہی دوبارہ دائر ہوسکے گی۔