عمران خان کی توہین عدالت درخواستوں کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی توہین عدالت درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت نے درخواست کےساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کےساتھ عمران خان کی درخواست پر سماعت کی،ہائیکورٹ نے دونوں توہین عدالت درخواستوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

مزید برآں عدالت نے عمران خان کی 6،بشریٰ کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت15اپریل تک توسیع کر دی ،جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جج افضل مجوکا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔