اوقاف کی بے حسی، 200 سے زائد ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ التواءکا شکار

لاہور (قمر عباس)محکمہ اوقاف انتظامیہ کی بے حسی 200سے زائد مختلف شعبہ جات کے ورک چارج ملازمین کی حکومتی منظوری کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ کا معاملہ تاحال التوا کا شکار، حکومت پنجاب کا ملازمین کو مالی سپورٹ کا منصوبہ محکمہ اوقاف میں موت کی دہلیز پر پہنچ گیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں مختلف محکمہ جات میں بطور ورک چارج کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق ورک چارج ملازمین کی تنخواہ کم از کم 37ہزار روپے کی گئی۔ اس حوالے سے متعدد محکمہ جات اور اتھارٹیز کی جانب سے ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم 37ہزار کر دی گئیں اور مختلف کیڈرز کے ورک چارج ملازمین کو حکومتی احکامات کی روشنی میں مالی فائدہ پہنچا جبکہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب آرگنائزیشن انتظامیہ کی جانب سے ایک سال گزرنے کے بعد بھی ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا معاملہ تاحال التوا میں رکھا گیا ہے۔ اوقاف میں 212کے قریب ورک چارج ملازمین کو حکومتی مالی منصوبہ سے تاحال فائدہ نہیں پہنچ سکا۔ ذرائع کے مطابق واسا انتظامیہ کی طرف سے ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی خاطر قائم کی گئی کمیٹی کی جانب سے ر پورٹ تیار کی گئی ہے جس پر ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے فائنل کرنے کے بعد بورڈ سے اجلاس میں منظوری حاصل کی جائےگی۔ اسکے بعد 212ورک چارج ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ہو گا جو کہ اوقاف انتظامیہ کی طرف سے حکومتی ملازمین کو مالی فائدہ پہنچانے والا منصوبہ موت کی دہلیز پر پہنچ چکا ہے جس سے ملازمین کو مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے دفاترز کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے معاملہ کو لٹکانے کی خاطر منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے۔