پرویزخٹک نے عمران خان کوسب سے جھوٹا شخص قراردےدیا


نوشہرہ:(بیورورپورٹ)سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویزخٹک نے عمران خان کوپاکستان کا سب سے جھوٹا شخص قراردےدیا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرو یز خٹک نے کہاغلطی قوم سے ہوئی، میری پارٹی ملک کے عوام ہیں،بتایاجائے پی ٹی آئی کے ایک سالہ دور حکومت میں کون سے کام ہوئے ؟،عوام بہت تکلیف میں ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے، مجھے پورے ملک میں عزت دی جاتی ہے ،جلد کتاب لکھنے جا رہا ہوں، سارے حقائق عوام کے سامنے لاﺅں گا۔