ڈیرہ غازی خان: (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال ،راجن پور میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کا وسیع نیٹ ورک پھیلا کر جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں کےساتھ ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی و خوشحالی کےلئے پرعزم ہے،خون پسینہ بہا کر ملک کو عظیم بنائیں گے، ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، زراعت، صنعت و برآمدی صنعت کی ترقی کےلئے دن رات محنت کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے دورہ اور عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جلسہ گاہ پہنچنے پر جنوبی پنجاب کے عوام نے بھرپور استقبال کیا،شہباز شریف نے والہانہ استقبال پر ڈیرہ غازی خان اور وسیب کے عوام کےساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاجنوبی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان کے عوام کی محبت کا احسان ساری زندگی ادا نہیں کرسکتا،میرے قائد نواز شریف کا ویژن ملکی ترقی ہے، نواز شریف نے اپنے دور حکومت اور بطور خادم اعلیٰ پنجاب میں نے جنوبی پنجاب کےلئے ہمیشہ دوسرے علاقوں کی نسبت ترقیاتی سکیموں کا کوٹہ زیادہ رکھا جو کوئی احسان نہیں بلکہ آپ کا حق تھا۔
وزیراعظم نے کہامریم نواز اب پورے پنجاب ،جنوبی پنجاب خطے میں ہسپتالوں کا جال بچھا رہی ہیں ،مفت ادویات ،لیپ ٹاپ، کسان کارڈ کی فراہمی جا رہی ہے، دل و جگر کے ٹرانسپلانٹ سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، سرگودھا میں بھی بڑا امراض قلب کا ہسپتال قائم کیا جارہا ہے ، لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال بنایا جا رہا ہے،ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال بنانے کااعلان کرتا ہوں۔
شہبازشریف نے کہاسیاست پر ملک کو ترجیح دی ، دن رات کی محنت سے مہنگائی کی شرح 40 سے کم ہو کر 2.4 فیصد پر آئی ، کاروباری افراد، کسانوں، سرمایہ کاروں کےلئے بینک کے قرضہ کی شرح سود 22 سے کم کر کے 12 فیصد تک کر دی،ترقی پاکستان کا مقدر ہے، بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں،معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، عوام کی خدمت کےلئے دن رات کام کرنے کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔
وزیراعظم نے کہاجنوبی پنجاب کے عوام کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے، ماضی میں بھی پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اب مریم نواز پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے آپ کا حق ہیں، صحت، تعلیم و انڈسٹری کی ترقی کےلئے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا اب مریم نواز پنجاب کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کےلئے منصوبوں کے جال بچھا رہی ہیں،مریم نواز گھر گھر ادویات ،ہر دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
شہبازشریف نے کہااقتدار سنبھالا تو مہنگائی عروج پر تھی ،فیصلہ کرنا تھا سیاست بچائیں یا ملک تو نواز شریف نے سیاست قربان کر کے ملک کو بچانے کا فیصلہ کیااب ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگا،میرے لئے تمام صوبے برابر ہیں، پنجاب، سندھ، بلوچستان ،خیبر پختونخوا کی حکومتوں کےساتھ ملکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان قرضوں کے ساتھ ترقی نہیں کرے گا، دعا کریں قرضے ختم ہو جائیں، کسان بہترین فصل کاشت کریں، صنعت کی چمنیوں سے دھواں نکلے او رپاکستان کا کاروبار چمکے،وسیب کے بھائیوں ،بزرگوں ملکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، مجھے امید ہے تقدیر بدلے گی اور ملک ترقی کرے گا،ڈیرہ غازی خان والوں کے مسلم لیگ (ن)پر احسان ہیں، ساری عمر بھی آپ کی خدمت کروں تو احسان نہیں اتار سکتا،راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔
شہبازشریف نے کہااپنے تمام غیر ملکی دوروں میں ملکی ترقی کو ترجیح دی ، معیشت مستحکم ہو چکی، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے،زراعت، صنعت اور برآمدی صنعت کی ترقی کےلئے دن رات محنت کریں گے،بجلی بلوں میں مزید کمی کی جائے گی،سردار اویس لغاری اور وسیب کے نمائندگان دن رات محنت کر رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا جب تک ملک سے دہشتگردی، احتجاج اور دھاوے بولنے کی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوتا، ملک ترقی نہیں کر سکتا، مسلح افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے،خارجی طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کےلئے دن رات سازشیں کی جاتی رہی ہیں،ہڑتالوں ،دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچایا گیاجب تک جان میں جان ہے، پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے،شہباز شریف باہر جائے تو لوگ سمجھتے ہیں مانگنے گیا، عمران خان کیا قرض بانٹنے جاتے تھے؟۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے ڈیرہ غازی خان میں مقامی لیڈز اور پارلیمانی رہنماﺅں نے ملاقات کی،مالی استحکام پر خراج تحسین ،علاقے کی فلاح و بہبود کےلئے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا،شہباز شریف نے شرکاکو عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کردی۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















