ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دےدی اورپنجاب حکومت کو پانی دستیابی کا سر ٹیفکیٹ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق ارسا کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت دریائے ستلج سلیمانکی ہیڈورکس سے چولستان کینال نکالے گی،چولستان منصوبے کیلئے 4 لاکھ 50 ہزار ایکڑفٹ پانی دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب ارسا کے سندھ سے ممبر احسان لغاری نے فیصلے پر اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے کہاچولستان منصوبے کو پانی کی فراہمی منظوری سے متفق نہیں، سیکرٹری ارسا کا پنجاب حکومت کو پانی دستیابی کا سر ٹیفکیٹ دینا سندھ سے ناانصافی ہے،چولستان منصوبے کو پانی کی فراہمی سے دریائے سندھ کا پانی کم ہوگا۔