کیا ہائیکورٹ کو کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اختیار ہے؟ ،الیکشن کمیشن

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایم این اے جمشید دستی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کیا ہائیکورٹ کو کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اختیار ہے؟۔

ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جمشید دستی کی نااہلی درخواستوں پر سماعت کی،جمشید دستی کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا،دوران سماعت ممبر خیبرپختونخوا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ریٹرننگ افسر نے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تو الیکشن کیسے لڑا؟۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہائیکورٹ کے حکم پر جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے،ممبر خیبر پختونخوا نے کہا دیکھنا ہوگا کیا ہائیکورٹ کے پاس اختیار ہے؟ ٹربیونل الیکشن کیسز دیکھتا ہے، ممبران کی نااہلی کے کیسز سپیکر بھجواتا ہے،الیکشن کمیشن نے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر کے فریقین کو دونوں نکات پر تیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کر دی۔