لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے عوام نے کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگادی،اڈیالہ کے قیدی اور چیلے بغض مریم میں ہلکان ہورہے ہیں‘مریم نواز پورے پاکستان کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن گئیں،نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہامریم نواز کی بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں بہت پریشان ہیں،بانی پی ٹی آئی کی ٹریننگ پر وزیراعلیٰ کے پی ،ترجمان گھٹیا گفتگو کرتے ہیں،مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں،عوام نے کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگادی،ایک جماعت اور لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہااگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو مریم نواز فراہم کر دیں گی، مریم نواز کو عوام کی خدمت کا درس اپنے والد سے ملا، مخالفین حسد ، تعصب کی عینک اتاریں اور پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں۔
قیدی اور چیلے بغض مریم میں ہلکان ہورہے ہیں‘عظمیٰ بخاری



















