پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

لاہور: (خبر نگار) پرندہ ٹکرانے سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 203 حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ ٹیک آف ہوتے ہی پرندہ ٹکرانے سے متاثر ہوا، پائلٹ نے کاک پٹ سے کنٹرول ٹاور کو فوری آگاہ کیا ، لینڈنگ کی اجازت مانگنے پر رن وے کو کلیئر کیاگیا،اطیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ،150سے زائد مسافر سوار تھے۔