ایف بی آر نے ٹیکس لیکیج روکنے کیلئے اضافی عملہ مانگ لیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے ٹیکس لیکیج روکنے کیلئے اضافی عملہ مانگ لیا،حکام کے مطابق ٹیکس چوری کےخلاف فیلڈ آپریشن اور انفورسمینٹ بڑھانے کا پلان ہے تاہم ملک بھر میں مجموعی طور پر 25 ٹیکس دفاتر ناکافی ہیں، ٹیکس مشینری کو ہر 200 روپے آمدن کے بدلے صرف ایک روپیہ ملتا ہے، بھارت میں ٹیکس آپریشنز پر مجموعی ریونیو کا 1.5 فیصد خرچ ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں ٹیکس آپریشنز پر اخراجات صرف 0.44 فیصد کے مساوی ہیں، ملک کے تمام اضلاع میں ٹیکس امور کی نگرانی کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 2023-24 میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا سالانہ ٹیکس ہدف 240 ارب تھا، صوبائی محکمے میں تنخواہیں و مراعات ہم سے 20 گنا زیادہ ہیں، حکام نے کہاچینی، سیمنٹ، تمباکو اور کھاد سیکٹر کی نگرانی کےلئے صرف چند گاڑیاں ہیں۔