کے پی اسمبلی، نگراں دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل منظور
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگران دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل منظور کرلیا،منظور کردہ بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے درمیان کی گئی بھرتیوں پر ہوگا، تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ کےساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا،بل میں کہا گیا ہے ملازمین کو نکالنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے سربراہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہوں گے، تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے،خیبر پختونخوا اسمبلی نے زرعی شعبے پر ٹیکس کے نفاذ کےلئے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دےدی، بل یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا،منظور شدہ بل کے مطابق اگر کسی کی سالانہ زرعی آمدن 15 کروڑ روپے سے تجاوز کرے گی تو سپر ٹیکس کے زمرے میں شامل کیا جائے گا، علاوہ ازیں 50 ایکڑ زیر کاشت اراضی یا 100 ایکڑ سے زائد غیر کاشت شدہ اراضی پر بھی سالانہ زرعی ٹیکس لاگو ہوگا،زرعی اراضی کو 3 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس کی شرح مقرر کی جا سکے،منظور شدہ بل کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ 12 لاکھ سے 16 لاکھ روپے سالانہ زرعی آمدن پر 20 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔



















