آئی پی پیز کے معاملے پر31جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا،حافظ نعیم الرحمن

کراچی:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے پیکا ا یکٹ نامنظور،آئی پی پیز کے معاملے پر31جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا،حکومت کہتی ہے 17آئی پی پیز سے بات ہوگئی اگر فائدہ ہوا تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل سکا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاغریب کاجینا مشکل،پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ کردیا گیا، آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے، سب کو ملکر فیک نیوز کاسدباب کرنا چاہیے،آواز بند کرنے کی کوشش قابل قبول نہیں،جماعت اسلامی صحافتی تنظیموں کےساتھ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاحماس نے سبق دیا مزاحمت میں زندگی ہے،اسرائیل کےساتھ امریکہ کوبھی شکست دی ،پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا لیکن فلسطینی جھکے نہیں اور جرات کےساتھ لڑتے رہے، حق و سچ پر کھڑے ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔