کتا رن وے پرآنے سے طیارہ حادثے سے بچ گیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآنے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرغیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والے غیرملکی ائیرلائن کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا ،کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا،اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کی بجائے طیارے کو چکر لگوایا اور دوسری بار کوشش پرطیارے کوبحفاظت اتارلیا،جہاز میں250 سے زائد مسافر سوار تھے۔