پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے مذاکرات کےلئے تمام کمیٹیاں تحلیل کر دیں


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)”ٹٹ گئی تڑک کرکے“پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے مذاکرات کےلئے تمام کمیٹیاں تحلیل کر دیں۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاوس میں ہوا،کمیٹیاں تحلیل کرکے ن لیگ سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو سونپ دیا گیااب صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔

ذرائع کے اجلاس میںوفاق کی جانب سے زرعی ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، سی ای سی نے زراعت پر عائد ٹیکس 45 سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی تجویز دےدی،خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی،سیاسی صورتحال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

سی ای سی اجلاس میں پنجاب کے اراکین نے ن لیگ کےخلاف شکایات کے انبار لگا تے ہوئے کہان لیگ کسی بھی فیصلے پر اعتماد نہیں لے رہی، قانون سازی پر بھی اعتماد میں نہیں لیا جاتا،شرکا نے رائے دی قیادت پیکا ایکٹ پر واضح موقف اپنائے۔