اسلام آ باد:(بیورورپورٹ)بڑا بریک تھرو،حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق کے بعد پی ٹی آئی کے رکن جنید اکبر خان کوپبلک اکاونٹس کمیٹی کابلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس سپیشل سیکرٹری مشتاق کی زیر صدارت ہوا،ڈاکٹر طارق فضل چودھری ،عمر ایوب نے جنید اکبر کا نام چیئرمین کےلئے تجویز کیا،ن لیگ اور پی ٹی آئی ممبران نے مکمل تائید کردی جس کے بعد جنید اکبرخان کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کیا گیا۔
چیئرمین منتخب ہونے کے بعد جنید اکبر خان نے کہا تمام اراکین کا شکر گزار ہوں، خواہش تھی شیخ وقاص اکرم چیئرمین پی اے سی بنیں، 11سال رکن اسمبلی رہا مگر پی اے سی کا تجربہ نہیں ،ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گا۔
حکومت ،پی ٹی آئی میں اتفاق،جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب



















