عمران خان نے ملنے سے انکار نہیںکیا،خبر جھوٹ ہے،شیر افضل مروت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہاہے عمران خان نے ملنے سے انکار نہیںکیا،خبر جھوٹ ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہامیڈیا کےساتھ پیکا ایکٹ پر اظہار یکجہتی کرتا ہوں، گزشتہ روز سب چینلز نے کہا بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ملنے اور آنے سے منع کردیا، خبر جھوٹ ہے ،میرا کوئی موقف لینا بھی گوارا نہ کیا،تنہا ہی بہتر ہوں عزت نفس سے زیادہ مجھے کچھ عزیر نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا ایسی باتیں پھیلانے سے میرے لوگوں کے دل میں میل پیدا ہوتا ہے،مجھے خان سے ملنے پہلے بھی نہیں دیا جاتا تھا اب بھی نہیں دیا گیا، جعلی خبریں میرے خلاف دی گئیں، میڈیا سے 15 دن دور رہوں گا۔