اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاہے پارلیمان ،عدلیہ صنفی برابری کےلئے خود کچھ نہیں کر رہے،26 ویں ترمیم سے بننے والے جوڈیشل کمیشن میں خاتون ہے، کیا وجہ تھی برابری نمائندگی نہیں دی؟ ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا تقریب میں موجود یونیفارمڈ خواتین کو دیکھ کر خوش ہوں، صنفی برابری کو بطور پاکستانی سمجھ نہیں سکے ،کانسپٹ رویوں میں شامل نہیں ہوسکا،آپ ایک دن اپنی ماں، بیوی، بیٹی اور بہن کے بغیر رہ کر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے سب کے بنا گھر نہیں چل سکتا، قومی لیول پر خواتین کےلئے سٹرکچرز موجود نہیں، برابری کی سطح پر سٹرکچرل ریفارمز نہیں کیں،نئے ججز کی تقرری کےلئے بھی خواتین کو برابری کی سطح پر نامزد کیا جاتا، میرا پارلیمان اور عدلیہ سے گلہ ہے آپ صنفی برابری کےلئے خود کچھ نہیں کر رہے، جب پالیسی سازی میں خواتین ہوں گی ہی نہیں تو صنفی برابری کی بات کون کرےگا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا آپ سمجھتے ہیں 26 ویں آئینی ترمیم سے خواتین کے حقوق میں تبدیلی آجائے گی ، سب تو پڑھے لکھے لوگ ججز اور پارلیمنٹرین پر مشتمل ہیں، الارمنگ صورتحال پر مجھے بھی شکوہ ہے، امید کرتا ہوں کام آئینی طور پر ڈیل ہونا چاہئے،ترقیاں و تعیناتیاں کرتے وقت خواتین کا کوٹہ الگ ہونا چاہیے، میرے پاس جب بھی ووٹ کا اختیار آیا تو ورکنگ خواتین کے حق میں ووٹ دوں گا۔
پارلیمان ،عدلیہ صنفی برابری کےلئے خود کچھ نہیں کر رہے،جسٹس محسن اختر کیانی



















