مدارس نہ ہوتے نظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا،فضل الرحمن

وہاڑی:(نمائندہ مشرق )جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے مدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔

صحافیوں سے گفتگو،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاسروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں اونچا کرنے کےلئے پہنی ہیں، علما کےخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے،مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا،شرعی عدالت کے فیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا۔

جے یوآئی سربراہ نے کہاسود کے خاتمے کی آئینی ترمیم لانے میں کامیاب رہے، 26ویں ترمیم میں سود کے خاتمے نے شرعی عدالت کوطاقت دی ،نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کےخلاف ہے، کیسے قبول کر لوں؟ بلوچستان کا مریض آج بھی علاج کےلئے کراچی جاتا ہے اس طرح ملک نہیں چلے گا، ملک تمہارے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

فضل الرحمن نے کہاپاکستان پرصہونیت کاغلبہ ہے، اسرائیل کوتسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں جب تک دینی مدارس موجودہیں تمہاراخواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔