لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کام نہ ہونے کی وجہ سے گورنر پنجاب رونق لگاتے رہتے ہیں، لڑائی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سونے کے کان کی تصدیق گئی یک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔
کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکابینہ نے ہندو میرج ایکٹ سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دےدی،آسان کاروبار کارڈ پر 3کروڑ روپے بغیر سود قرض ،مفت اراضی ملے گی، انتشار کےلئے استعمال ہونے والے نوجوانوں کوآسان کاروبار کےلئے پوری فزیبیلٹی بناکر دیں گے، ایک لاکھ چھوٹے سٹارٹ اپ کو شروع کرنا ہے، درمیانے درجے سے سٹارٹ اپ بھی کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا2سے 3 دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی ،بسوں کےلئے چارج سٹیشن بنائیں گے ڈبل ڈیکر بسوں کےلئے نئے ڈپو بنیں گے،اوورسیز پاکستانیوں کےلئے سپیشل عدالت قائم کریں گے، اوورسیز پاکستانیوںکی زکوة خیرات کو فساد برپا کرنے کےلئے استعمال کیا گیا،بانی پی ٹی آئی کی صبح آنکھ نہیں کھلے گی تو عدالتوں کا کیا قصور ہے، 190ملین پاﺅنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت کی کامیابیوں سے بہت سے لوگوں کی نیندیں حرام ہیں،یوتھ کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بہت پیار مل رہا ہے، دوسرے صوبوں کے عوام سوچتے ہیں کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتیں،9مئی کے ملزموں کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملنی چاہئے، انقلاب کی بجائے بغاوت کی گئی۔
کام نہ ہونے کی وجہ سے گورنر پنجاب رونق لگاتے رہتے ہیں،عظمیٰ بخاری



















