چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات قبول کرلیے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کی ملاقات، چیف جسٹس نے مطالبات قبول کرلیے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک بھی شریک تھیں،فوری و حکم امتناع کے معاملات کی جلد سماعت پر غور کیا گیا،ملاقات میں فوری نوعیت کے معاملات فوری بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔

فوری نوعیت کی درخواستوں میں وضاحت کےساتھ ثبوت فراہم کرنا ہو گا، سرکاری ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دھمکی آمیز یا غیر موافق کارروائی کو فوری مقرر کیا جائے گا،کسی بھی دھمکی آمیز کارروائی کے ثبوت کےساتھ درخواست جمع کرانا ضروری ہو گا۔