ہر جج آزاد ، مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا:چیف جسٹس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے ججز آپس میں بھائی،ایک دوسرے کےخلاف پوزیشن لینے کاوقت گزر گیا، لاپتہ افراد کے کیسز نے ہلا کر رکھ دیا،سپریم کورٹ ٹائی ٹینک ہے، آپ تبدیل نہیں کرسکتے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملاقات کی، چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ کا ہرجج آزاد، ہرجج کیس کو اپنے انداز سے بھیجتا ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے،تنقید تعمیری کی جائے،سپریم کورٹ میں ریفارمز کیلئے بہت سے اقدامات اٹھالیے،ہائی کورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام، ڈسٹرکٹ جیوڈیشری ہائی کورٹ کے ماتحت ہے، براہ راست ہائی کورٹ کی اتھارٹی یا ماتحت عدالت میں مداخلت نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ کی سمت کو تبدیل کرکے انصاف کی فراہمی بہتر کی جا سکتی ہے، چیف جسٹس کا فیصلہ سرعت کے ساتھ ہوا میں نے کچھ سوچا ہوا نہیں تھا،ویژن ہے سپریم کورٹ میں کیس فائل ہو تو سائل کا ای میل ایڈریس ،واٹس ایپ نمبر لیا جائے، سائل کا واٹس ایپ، ای میل لینے سے کیس کی فائلنگ سے لےکر فیصلے تک تمام آرڈرز ملتے رہیں گے، ارجنٹ درخواستوں کی سماعت کا میکنزم بھی بنا رہے ہیں،ججز نے 8 ہزار کیسز مختصر وقت میں نمٹائے ، کیس مینجمنٹ بہتر کرنے سے انصاف کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا انتخابی عذرداریوں کو سننے کےلئے سپیشل بنچ بنادئیے،فوجداری ،ٹیکس مقدمات کیلئے بھی سپیشل بنچ کام کریں گے، گوادر اور کوئٹہ کے دورے پر لاپتہ افراد کے کیسز نے ہلا کر رکھ دیا، لاپتہ افراد کے کیسز کو ٹیک اپ کیا جائے گا، بلوچی ،سندھی کا بھی خیال رکھنا چاہیے،مستحق سائلین کو ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں مفت وکیل کی سہولت دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہاجیلوں کے دوروں میں قیدیوں نے سالہاسال کیسز کے فیصلے نہ ہونے کی شکایت لگائی، قیدیوں کی شکایت پر بہت شرمندہ ہوا،سپریم کورٹ میں روزانہ پرانے 2 ،3کیسز کو سپیشل بنچ میں سنا جائے گا، سپریم جوڈیشل کونسل کو متحرک کر دیا ، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کےخلاف شکایات پر کارروائی چل رہی ہے، اے ڈی آر پر جسٹس منصود علی شاہ نے بہت کام کیا ، جسٹس منصود علی شاہ کو اے ڈی آر پرکام پرسلام پیش کرتا ہوں، اے ڈی آر کے نظام کےلئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ریٹائرڈ ججز کو ٹرین کیا جائے گا،نظام کا آغاز اسلام آباد سے ہوگا، اے ڈی آر کے نظام کو اسلام آباد کے بعد باقی اضلاع تک لے جایا جائے گا۔

چیف جسٹس نے کہا سب ججز آپس میں بھائی ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں ٹھیک ہوں گی، اپنی رائے کسی ساتھی دوست پر مسلط نہیں کرتا، میری رائے ہے مشترکہ ویسڈم کے ساتھ آگے چلنا چاہیے، عدلیہ کےلئے 3،4سال مقدمات کی وجہ سے بڑے سخت تھے وہ وقت گزر گیا جب ججز نے ایک دوسرے کے خلاف پوزیشن لی ہوئی تھی، ججز کسی الزام پر جواب نہیں دے سکتے۔