چیئرمین کسان اتحاد نے پنجاب حکومت کو دھمکی دےدی

ملتان:(بیورورپورٹ)چیئرمین کسان اتحاد نے پنجاب حکومت کو دھمکی دےدی۔

ملتان میں کسان تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین خالد باٹھ نے کہا پنجاب حکومت نے گندم 4 ہزار روپے من نہ خریدی تو آئندہ فصل نہیں ہوگی،وفاقی حکومت بھی پاسکو کو ختم کرنے جارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث رواں سال گندم کی پیداوار کم ہوگی،حکومت کو امپورٹ کرنا پڑے گی،پنجاب حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا،پنجاب کے علاوہ سارے صوبوں نے 4 ہزار روپے من گندم خریدی۔