پشاور: (بیورورپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے،اپنا ماڈل لائیں گے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے، بھرپور کوشش کر رہے ہیں مقدمات میں کمی لائیں، خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہادارالامان کو صرف اعلامیے کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے، کوئی خاص قانون سازی نہیں کی گئی ،منشیات کیسز میں گرفتار قیدیوں میں 90 فیصد منشیات کے عادی ہیں جو جیلوں پر شدید بوجھ ہے، منشیات کے عادی افراد کیلئے بحالی سنٹرز بھی بنائے جائیں،پولیس،محکمہ داخلہ ،جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر جیل اصلاحات کیلئے نیا ماڈل لا رہے ہیں، زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے، بھرپور کوشش کر رہے ہیں زیر التوا کیسز میں کمی لائیں۔
کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے،اپنا ماڈل لائیں گے ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ



















