لکی مروت: (مانیٹرنگ ڈیسک)لکی مروت میں فتنہ الخوارج نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کر لیا،سکیورٹی فورسز نے 8کو بازیاب کرالیا۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کےلئے اغوا کیا، اغوا ہونےوالے سویلین ورکرز نہتے تھے،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
فتنہ الخوارج کی پاکستان اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین ،اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں،سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کرا لیا، باقی نہتے ورکرز کو بھی باز یاب کرا لیا جائے گا،بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
لکی مروت،فتنہ الخوارج نے 17 سویلین ورکر کو اغوا کرلیا،فورسز کاآپریشن، 8 بازیاب



















